کلمہ طیبہ پڑھنے کی فضیلت

س تحریر میں کلمہ طیبہ کی فضیلت پیش کی جارہی ہے کلمہ طیبہ تو ہر انسان کو یادہوتا ہے لیکن اس کو پڑھ لینے سے زیادہ وقت نہیں لگتا۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ۔ حدیث میں اس کلمہ کی کئی فضیلتیں بیان کی گئی ہیں جو کوئی اس کلمہ کو دن میں سو مرتبہ پڑھے گا تو انشاء اللہ اس کا خاتمہ ایمان بالخیر پر ہوگا اوراگر کوئی اپنے مرحو م کے لئے ایک لاکھ مرتبہ اس کا ورد کرے گا اور اس کو ثواب پہنچائے گا تو انشاء اللہ اللہ پاک اسے عذاب سے نجات دے گا اور جو اپنے لئے ورد کرے گا تو انشاء اللہ جنت کا حقدار ہوگا اور دوزخ سے بچ جائے گا تو کلمہ طیبہ پڑھنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا تو آپ اپنا معمول بنا لیجئے روزانہ صرف اور صرف آپ نے کلمہ طیبہ پڑھنا ہے اور اس کے بہت ہی زیادہ فائدہ ہیں ۔آنحضرت صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا جو شخص اچھی طرح سے وضو کرے اور آسمان کی طرف دیکھ کر کلمہ پڑھے اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔

لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ پڑھنے والے کو نہ قبر میں وحشت ہوگی اور نہ قبر سے اُٹھنے کے بعد ،ہر وقت کلمہ پڑھنے والا بخشا جائے گا ۔ اگر ایک پلّہ میں کلمہ رکھ دیا جائے اور دوسرے میں سارے زمین و آسمان تو کلمہ والا پلّہ وزنی ہوگا ۔ ایک آدمی آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوکر کہا یا رسول اﷲ ﷺمیں بہت گناہگار ہوں ۔ آپ ﷺ نے فرمایا تیرے گناہ زیادہ ہیں یا بارش کے قطر ے ؟ کہا میرے گناہ ۔ آپ ﷺ نے فرمایا تیرے گناہ زیادہ ہیں یا اﷲ کی رحمت ۔ تو اس نے کہا اﷲ کی رحمت ۔ آپ ﷺ نے فرمایا پڑھ لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِ ۔ جو کلمہ پڑھتا ہے اس کے تمام گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں اور وہ بخشا جائے گا ۔ ہرچیز کی ایک کنجی ہوتی ہے اور جنت کی کنجی کلمہ پڑھنا ہے۔ کلمہ پڑھنے سے جہنمی جنتی بن جاتا ہے ۔ آپ ﷺ کاارشاد ہے کہ جو شخص وضو بے وضو کثرت سے کلمہ پڑھتا رہے گا تو اﷲ تعالیٰ اس کیلئے جہنم کی آگ حرام کردیں گے ۔

اور جو رات دن میں ہزار مرتبہ کلمہ پڑھے گا اس کو سات چیزیں ملیں گی ۔۱: سکرات کی موت آسان ہوگی ۔ ۲ :دنیا سے باایمان جائے گا ۔ ۳: قبر کشادہ ہوگی ۔ ۴: قبر میں منکر نکیر کو اچھی صورت میں دیکھے گا ۔ ۵: اس کو نامہ اعمال داہنے ہاتھ میں دیئے جائیں گے ۔ ۶:اس کے نیکیوں کا پلہ جھک جائے گا ۔ ۷: پل صراط پر سے وہ بجلی کی طرح سے گزر جائے گا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص اپنی زندگی میں ستر ہزار مرتبہ کلمہ پڑھے گا تو اﷲ تعالیٰ دوزخ کی آگ اس پر حرام فرمادیں گے اور جو ہر روز سو مرتبہ کلمہ پڑھے گا تو قیامت کے دن اس کا چہرہ چودھویں چاند کی طرح چمکدار ہوگا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *