زندگی کے کڑوے سچ جو آپ کی آنکھیں کھول دیں گے

دنیا میں تین طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک جو کہتے ہیں۔ پرکرتے نہیں ۔ دوسرے جو کہتے ہیں اور کرتے بھی ہیں۔ تیسرے جو کرتے ہیں پرکہتے نہیں ۔ لوگ آپ کے بدلے ہوئے رویے کو تو محسو س کریں گے۔ لیکن اپنے اس رویے کو کبھی نوٹ نہیں کریں گے ۔ جس کی وجہ سے آپ کے رویے میں تبدیلی آئے گی۔ جب تک آپ کام کےہیں تب تک ہی لوگ آپ کو پہچانیں گے۔ آپ کی عزت کریں گے۔

ورنہ دیا ج لانے کے بعد ماچس کی تیلی کو تو اکثر پھینک ہی دیا جاتا ہے۔ زندگی میں تین طرح کے لوگوں کو کبھی نہ بھولیں ۔ پہلا وہ جس نے مشکل میں آپ کی مدد کی ۔ دوسرا وہ جو مشکل میں آپ کو چھوڑ گیا ۔ تیسرا وہ جس نے آپ کو مشکل میں ڈالا۔ رشتے اور موسم دونوں ہی ایک جیسے ہوتے ہیں۔ کبھی امید سے بہتر اور کبھی برداشت سے باہر ۔

فرق صرف اتنا ہے کہ موسم سے جسم کو تکلیف ہوتی ہے۔ اور رشتوں سے دل کو ۔ لوگ آپ کی بات کا مطلب تب ہی سمجھیں گے ۔ جب آپ ان کے مطلب کی بات کرو گے۔ جب سے میں نے جانا کہ لوگ تو صرف اپنے مطلب کی بات سنتے ہیں۔ تب سے میں نے وضاحتیں دینا چھوڑ دی ہیں۔ عزت تو سب کو چاہیے ۔ لیکن لوگ واپس دینا بھول جاتے ہیں ۔

انسان غیروں کی دی ہوئی عزت اور اپنوں کے دیے ہوئے دکھوں کو کبھی نہیں بھولتا۔ عزت کا معنی ، دولت کے معنی سے زیادہ مشکل ہے۔ اور عزت گنوانا دولت گنوانے سے زیادہ آسان ہے۔ آج کل وجہ بتا کر نہیں ، وجہ بنا کر چھوڑ ا جاتا ہے۔ کسی کو پانے کے لیے ہماری ساری خوبیاں بھی کم پڑ جاتی ہیں۔ اور کھونے کے لیے ایک کمی بھی کافی ہے۔ ہمیشہ یاد رکھنا کہ ٹوٹایقین اور گزارا ہو ا بچپن کبھی واپس نہیں آتا۔ جوانسان تم سے غصہ بھی کرے ، پر رشتہ نہ توڑے ۔

وہ انسان برے وقت میں تمہار ا سب سے اچھا دوست ہوگا۔ یاد رکھو ! اگر تم ہنستے ہوتو ساری دنیا تمہارے ساتھ ہنسیں گی۔ لیکن اگر تم روتے ہوتو تمہیں اکیلے ہی رونا پڑے گا۔ میں اہم تھا یہی تو وہم تھا۔ پہلے شیشے کے گھر ، پھر دوگز زمین کے مالک ، م وت کا فرشتہ ایک پل میں جاگیر بدل دیتا ہے۔ کون کیا کررہا ہے؟ کیسے کررہا ہے؟ اور کیوں کررہا ہے؟ ان سب سے آپ جتنا دور رہو گے ۔ اتنا ہی خوش رہو گے۔ جہاں قد ر نہیں وہاں جانا نہیں جو سنتا نہیں اسے سنانا نہیں ،جو باربار روٹھے اسے منانا نہیں ، جو نظروں سے گر جائے اسے اٹھانا نہیں ، زندگی میں تکلیف آئے تو گھبرانا نہیں ۔ موسم کی طرح جو بدلے اسے دوست بنانا نہیں ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *