رجب کا جید اور مقبول وظیفہ

نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کا صدقہ سترہ رجب المرجب کو آیت کریمہ کا یہ عمل کرنے کے بہت ہی فائدے ہیںاس آیت پاک کے صدقے حدیث مبارکہ میں ہے کہ انسانوں کی دعائیں قبول ہوتی ہیں اور اس دعا کو دعائے یونس علیہ السلام بھی کہاجاتا ہے اور یہ قرآن کریم کی سورت الانبیاء میں ہے اس کو پڑھنے سے متعلق بہت سی اس کی فضیلتیں آتی ہیں بہت سے انسان کے مقاصد حاصل ہوتے ہیں خواتین کے لئے یہ ہے کہ وہ بیماری کے ایام میں اس عمل کو نہ پڑھیں جب اللہ کریم انہیں شفاء عطا فرمائے تو اس کے بعد آیت کریمہ کا یہ وظیفہ وہ کسی اور دن کو کرلیں یہ مقاصد کے حل کے لئے یہ آیت کریمہ قرآن مجید میں موجود ہے جب کہ حدیث میں اس کا ذکر بھی ہے یعنی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ حضرت یونس علیہ السلام نے جو دعا مچھلی کے پیٹ میں کی تھیں جو مسلمان بھی اپنے کسی مقصد کے لئے ان کلمات کے ساتھ دعا کرے گا اللہ تعالیٰ اس کی دعا کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائیں گے

یعنی کہ اس کی دعا رد نہیں ہوگی یہ ترمذی شریف کی حدیث ہے قرآن و حدیث میں کہیں ان کلمات کو مخصوص تعداد میں پڑھنے کا تو ذکر نہیں ہے البتہ بزرگان دین نے اپنے تجربات کی روشنی میں مختلف اعداد بتائے ہیں ان میں سے کسی بھی عدد کو اختیار کیا جاسکتا ہے اگر عورتیں کسی مقصد کے لئے ان کلمات کو مخصوص تعداد اور متعین دنوں تک پڑھنا چاہیں تو کوشش یہی کریں کہ وہ بیماری کے ایام میں قرآنی دعاؤ ں کو آیتوں کی تلاوت کو نہ کیا کریں تو آیت کریمہ کا جو وظیفہ ہے یہ ایسا پروقار عمل ہے کہ جس انسان نے بھی اس عمل کو کیا بفضلہ تعالیٰ اللہ کریم نے اس اسے دین دنیا کی عزتوں سے عظمتوں سے مالا مال فرمایا تو آیت کریمہ کا وظیفہ انتہائی آسان سا ہے آپ نے جب اس آیت کریمہ کا وظیفہ کرنا ہے تو ایک تو آپ نے خیال کرنا ہے کہ آپ باوضو حالت میں ہوں کوشش کریں کہ باوضو حالت میں ہوں اگر آپ کو یاد ہے تو پھر بھی کوشش کریں کہ باوضو حالت میں دیکھ کر پڑھنا تو لازمی وضو کرنا ضروری ہوتا ہے

کیونکہ بغیر وضو قرآن مجید کو چھونا گناہ ہے باوضو اس لئے کہ اللہ جل شانہ اپنے فضل سے اور زیادہ برکتیں آپ کو نصیب فرمائیں گے ۔ آپ نے سترہ رجب المرجب کو آیت کریمہ کا عمل کرنا ہے عمل اس طرح کرنا ہے کہ گیارہ گیارہ بار آپ نے درود پاک پڑھنا ہے کوئی بھی درود پڑھ لیں درود ابراہیمی یا کوئی جو آپ کو درود شریف آتا ہے درمیان کے اندر آپ نے پچیس بار یہ تسبیح پڑھنی ہے بسم اللہ الرحمن الرحیم لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین پچیس بار یہ تسبیح پڑھنی ہے لیکن ہر دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم آپ نے ضرور پڑھنی ہے اور ساتھ آیت کریمہ کو پڑھنا ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *