عرق النساء کی علامت اور مکمل علاج

اللہ پاک جل شانہ نے جب انسان کا وجود بنا یا مٹی سے بنایا اپنے امر سے بنایا اور جب اس وجود سے مٹی بنی تو اس سے اللہ نے کھجور کا درخت بنایا اس لئے کھجور کا درخت ازل سے لے کر ابد تک ہماری فطری ضرورت ہے

ہم نے بڑی کھجوریں کاٹی مگر اب پھر وہی کھجوریں لگا رہے ہیں اور سندھ کا بہت بڑا کاروبار ہے کہ میدانی علاقوں میں پنجاب میں کھجوریں بیچنا اور بھیجنا تو ہم نے بہت زیادہ کھجوریں کاٹی مگر اب دوبارہ لگارہے ہیں کیونکہ فطرت واپس آتی ہے تو سب سے پہلا مسئلہ یہ ہے کہ اللہ جل شانہ نے انسان کے مسائل کے لئے یہ کھجور کا درخت بنایا ہے اور جسم سے جو مٹی بچی اس سے کھجور کا درخت بنایا اور ناف میں جو گڑھاہوتا ہے لکھا ہے اس ناف سے مٹی نکالی اور جب پھینکی فرشتوں نے تو شیطان نے اس مٹی میں لعاب ملا دیا اس سے کتا بنا کتے میں خ و ن خواری ہے زہر ہے اس شیطانی لعاب کی وجہ سے ورنہ کتے

میں ساری صفات انسان کے ساتھ محبت پیار الفت رحمدلی وفاداری وہ ساری کی ساری اس لئے ہیں کہ وہ انسان کے جسم کی مٹی سے بناہے اور شیطان نے لعاب ملا دیا اس لئے وہ کتا خ و ن خوار ہے اور اس کی خ و ن خواری کے نقصانات ہیں اور اگر اسے حفاظت اور چوکیداری کی وجہ سے نہ رکھا جائے تو اس کا بہت بڑا نقصان ہے اب کھجور کا درخت ہماری زندگی کا ساتھی ہے انسان کو ہر جگہ سے کاٹ دو انسان نہیں مرتا انسان کو سر سے کاٹ دو انسان مرجاتا ہےکھجور کو ہر طرف سے کاٹو کھجور نہیں مرتی کھجور کو اوپر سے کاٹو کھجور کا درخت مرجاتا ہے جتنے بھی درخت ہیں ان کو اوپر سے کاٹیں کبھی نہیں مریں گے شاخیں نکل آئیں گی کھجور کے درخت کو اوپر سے کاٹو کھجور مرجائے گی ختم ہوجائے گی اس کا تنا بوسیدہ ہو کر گر جائے گا کھجور ہماری زندگی کی ضرورت ہے کھجور کی گھٹلی اور اس کی کیپ بہت فائدہ مند ہے کھجور کی گھٹلی کو پیس کر اس وقت پوری دنیا میں بلکہ اٹلی کا ایک بہت بڑا برینڈ بنا کر بیچا جارہا ہے

اور اس کے بہت فائدے ہیں عجوہ کھجور کی گھٹلی کا پاؤڈر بہت فائدہ مند ہے اور اگر عجوہ نہ ملے تو کوئی بھی کھجور لے لیجئے اس کی گھٹلی کا بہت بہت زیادہ فائدہ مند ہے اور بہت زیادہ کمالات اور فائدے ہیں ۔جن کو عِرقُ النِّسَاء یعنی شٹیکا کا درد ہو وہ ایک ٹوٹکہ ضرور استعمال کریں انہیں انشاء اللہ ضرور فائدہ ہوگا ۔اس کا بہت زیادہ نفع ہوگا ۔وہ یہ ہے سوہانجنے کی گوند ،کیکر کی گوند اور گوند کتیرا یہ تین گوندیں ہیں یہ پچاس پچاس گرام لے لیجئے اس میں دس گرام ست پودینہ اور دس گرام ست اجوائن اور دس گرام کافور ملا لیجئے۔پہلے یہ گوندیں پیس لیجئے اور پھر یہ چیزیں ان میں ملا کر خوب پیسئے تا کہ یہ چیزیں مکس ہوجائیں اب یہ کسی بند ڈبے میں ڈال کر محفوظ کرلیجئے۔اور پھر اسے ہر کھانے کے ایک گھنٹے بعد استعمال کیجئے ایک چمچ تک استعمال کرلیجئے۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *