بیکنگ پاؤڈر اور ملیٹھی سے بنائیں ایسا فیس پیک جو کرے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ اور بنائے آپ کے چہرے کو حسین وہ بھی صرف 10 منٹ میں

مام خواتین کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا چہرہ ہمیشہ گلو کرتا رہے اور ان کی جلد پر کسی قسم کا کوئی داغ یا نشان بلکل بھی نظر نہ آئے مگر مہنگے ٹریٹمنٹس کا خرچہ اٹھانا ہر کسی کے لئے ممکن نہیں ہے

تو آخر ایسا کیا کریں کہ زیادہ پیسے بھی خرچ نہ ہو اور گھر میں موجود ان عام چیزوں سے آپ کی اسکن فریش اور گلو کرنے لگے۔آج کے.فوڈز میں آپ جانیں گے ایک بہت ہی آسان فیس پیک جو کہ آپ گھر پر باآسانی بناسکتے ہیں:

فیس پیک بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے کدو، لوکی اور لیموں دھو کر کاٹ لیں، پھر بلینڈر میں ایک گلاس پانی ڈال کر ان کا رس نکال لیں۔ ایک پیالی میں چینی مٹی ایک بڑا چمچ ، بیکنگ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچ، ملیٹھی ایک چھوٹا چمچ اور صندل پاؤڈر ایک چھوٹا چمچ, گلاب کا عرق ایک بڑا چمچ اور سبزیوں کا رس مکس کرکے ایک پیسٹ تیار کرلیں۔ اب اس کو اپنے چہرے پر لگائیں اور دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد چہرے کو سادے پانی سے دھو لیں۔

فیس پیک کا فائدہ: یہ چہرے کے تمام انفیکشن کو دور کرتا ہے۔ چہرے پر غیر ضروری بالوں کے فولیکلز کو کمزور بنانے اور اضافی بالوں کی افزائش سے روکتا ہے۔ چھائیاں اور جھریوں کو دور کرتا ہے۔ چہرے کی رونق کو بحال کرتا ہے۔ ہفتے میں تین بار اس فیس پیک کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔احتیاط:یاد رہے یہ فیس پیک صرف خشک جلد کے لئے مفید ہے۔ اور ایسی خواتین جن کی آئلی جلد ہے وہ اس فیس پیک میں گلیسرین کو شامل کرلیں، آپ کو بھی یکساں نتائج مل سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *