پیروں کی جلن دور کرنے والہ شاندار تیل

اس تحریر میں جو زبردست نسخہ پیش کیا جارہا ہے یہ ان لوگوں کے لئے بڑی خاص چیز ہے جن لوگوں کے پیروں میں پنڈلیوں میں اور پاؤں کے تلووں میں بڑا درد ہوتا ہے اور جن لوگوں کے تلوے جلتے ہوں اس کا حل بھی بتایا جائے گا۔تلووں میں درد اور پنڈلیوں میں درد کی کئی وجوہات ہوتی ہیں
سب سے پہلے اس وجہ کو جان لیجئے جس کی وجہ سے یہ درد ہوتے ہیں یہ مسائل عموما پوٹاشیم میگنیشیم کیلشیم آئرن پروٹین اور دیگر منرلز کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں جتنی مقدار میں ہمیں توانائی اور وٹامنز درکار ہوتے ہیں اتنے ہم حاصل نہیں کرپاتے کیونکہ ہم اس بات کا خیال ہی نہیں کرپاتے کہ ہمیں کونسی غذا کھانی چاہئے اور ہم کونسی غذا کھا رہے ہیں ہمارے جسم کو کتنی غذائیت کی ضرورت ہے جب تک ہم اپنے جسم کو ضروری غذائیت نہیں دیں گے تو جسم دن بدن کمزور ہوتا جائے گا پٹھے کمزور ہوتے جائیں گے اور ہڈیاں بھی کمزور ہوجائیں گی اور پھر اس طرح کی تکالیف اور درد ہمیں مستقل طور پر گھیر لیں گے

لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنی ڈائیٹ کا بہت خیال رکھیں کچھ لوگوں کی پنڈلیوں میں بہت درد ہوتا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ جیسے ساری شریانیں اکٹھی ہو کر ایک گچھا سا بن گیا ہو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جسم کا سارا خ و ن ایک ہی جگہ پر اکٹھا ہوگیا ہے اب ہم جان لیتے ہیں کہ وہ خاص نسخہ جو ان سارے مسائل کے لئے بالکل پرفیکٹ ہے اس نسخے کے لئے آپ کو سب سے پہلے جو چیز چاہئے وہ ہے روغن بادام اور آپ کو چاہئے کوکونٹ آئیل یعنی کھوپرے یا گری کا تیل اس کے بعد آپ کو چاہئے خالص سرسوں کا تیل جسے مسٹرڈ آئل بھی کہتے ہیں یہ تینوں تیل برابر مقدار میں لے کر ایک بوتل میں محفوظ کرلیں اس تیل سے آپ نے اپنے تلووں کا مساج کرنا ہے بالکل ہلکے ہاتھوں سے مساج کرنا ہے مساج کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ جب آپ رات کو سونے لگیں تو سونے سے پہلے نیم گرم پانی میں تھوڑا سا ثابت نمک ڈال کر اس میں پندرہ سے بیس منٹ تک پاؤں بھگو کر رکھیں

اس کے بعد اپنے پاؤں پانی سے نکال لیجئے اور اس کے بعد کسی ٹاول یا کپڑے سے خشک کرلیجئے اپنے پاؤں خشک کرنے کے بعد آپ اس مکس تیل کو ہلکا سا نیم گرم کرلیں اور اس نیم گرم تیل کو انگلیوں کے پوروں کی مدد سے آہستہ آہستہ پاؤں کے تلوؤں پر لگائیں اور انگلیوں سے ہلکے ہلکے دباتے بھی رہیں شاید آپ کو اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ ہمارے پاؤں کے نچلے حصے میں وہ سارے پوائٹس ہوتے ہیں جو ہمارے اندرونی اعضاء کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں جب ہم انگلیوں کے پوروں سے پاؤں کے تلوؤں پر مختلف پوائٹس پر مساج کرتے ہیں اور دباتے ہیں ان آرگنز کو طاقت ملتی ہے جو ان پوائنٹس کے ساتھ کنکٹیڈ ہوتے ہیں ہمارے اندرونی اعضاء کی کارکردگی بہتر ہوتی رہتی ہے اور ہمارے اعضاء میں خ و ن کا دوران بہت اچھے سے ہوتا ہے آپ چند دن یہ عمل دہرائیے اس سے آپ کا یہ دیرینہ مسئلہ دور ہوجائے گا۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *