اس اسم مبارک کو 100 بار پڑھنے سے مال و دولت کی کثرت ہو گی تمام مالی پریشانیوں سے نجات

اس تحریر میں مالی پریشانیوں سے نجات پانے کا رزق میں برکت کا مال و دولت میں اضافے کا بہت ہی پیارا اور بڑا ہی آسان مجرب وظیفہ پیش کیا جارہا ہے اگر آپ کے بھی مالی حالات اچھے نہیں ہیں رزق کی تنگی ہے یا آپ کا کاروبار ٹھیک سے نہیں چل رہا یا آپ بے روزگار ہیں

آپ کے پاس کوئی اچھا روزگار نہیں ہے تو آپ آج کے اس بتائے ہوئے مجرب آسان وظیفہ کو یقین کامل کے ساتھ اللہ پاک کی رحمت سے باامید ہو کر کیجئے انشاء اللہ عزوجل اس عمل کی برکت سے اور اللہ پاک کے فضل و کرم سے تمام مالی پریشانیاں دور ہوں گی آپ کے رزق میں برکت ہو گی مال و دولت میں اضافہ ہوگا تمام کاروباری مشکلات بھی دور ہوجائیں گی اگر بے روزگار ہیں تو انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے رزق روزی کا کوئی بہترین سبب پیدا ہوجائے گا۔اگر آپ کو رزق کی تنگی ہے مالی پریشانیوں کا سامنا ہے یا آپ بے روزگار ہیں آپ کے پاس اچھا روزگار نہیں ہے کاروبار ہے تو کاروباری پریشانیاں ہیں کاروبار ٹھیک سے نہیں چل رہا

تو آپ نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے اس بہت ہی پیارے سے بابرکت نام کا یہ وظیفہ کرنا ہے تو اللہ پاک کا وہ پیارا سا بابرکت نام ہے اسم مبارک یَاوَاسِعُ اس اسم مبارکہ کو ذہن نشین کرلیجئے اس نام کا مطلب ہے اے وسعت دینے والے تو آپ نے روزانہ بعد نماز عصر ایک سو مرتبہ اللہ پاک کے اس نام کا وظیفہ کرنا ہے لیکن جب آپ یہ عمل کریں تو سب سے پہلے پیارے آقا ﷺ کی ذات مبارکہ پر کوئی سا بھی درود پاک تین مرتبہ پڑھ لیں اس کے بعد آپ نے یا واسع کو ایک سو مرتبہ پڑھ لینا ہے اور آخر میں دوبارہ تین مرتبہ کوئی سا بھی درود پاک پڑھ لینا ہے یاد رہے کہ اس عمل کو آپ نے بعد نمازِ عصر کرنا ہے جب آپ عصر کی نماز ادا کر چکیں تو نمازِ عصر ادا کرلینے کے بعد وہیں پر بیٹھے بیٹھے یہ وظیفہ کرلیجئے اور یہ وظیفہ مکمل کرلینے کے بعد اللہ تبارک وتعالیٰ سے تمام مالی پریشانیوں سے نجات پانے کے لئے رزق روزی میں برکت کے لئے تمام کاروباری مشکلات سے نجات حاصل کرنے کے لئے دعا کرنی ہے

اور اسی طرح اگر آپ بے روزگار ہیں تو اچھا حلال طیب روزگار ملنے کے لئے اللہ پاک سے دعاکرنی ہے تو اس وظیفے کو آپ نے تاحصول مراد جاری رکھنا ہے یعنی جب تک آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی نہ مل جائے آپ کے مالی حالات اچھے نہ ہوجائیں کاروباری مشکلات آپ کی دور نہ ہو جائیں نوکری کا رزق روزی کا کوئی بہترین اچھا سبب نہ بن جائے تو آپ نے اس بتائے ہوئے آسان وظیفے کو اعتقاد کامل کے ساتھ اللہ پاک کی رحمت سے با امید ہو کر روزانہ بعد نماز عصر کرتے رہنا ہے اس وظیفہ کے ساتھ ساتھ آپ نے بقیہ نمازوں کی بھی پابندی کرنی ہے اپنے آپ کو ہر طرح کے گناہوں سے بھی بچانا ہے انشاء اللہ عزوجل اس عمل کی برکت سے اللہ پاک کے فضل و کرم سے بہت جلد آپ کے مالی حالات اچھے ہوں گے رزق روزی میں برکت ہو گی کاروباری مشکلات سے نجات ملے گی اور بے روزگار ہیں تو نوکری کا رزق روزی کا کوئی بہترین سبب بن جائے گا ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *