انڈے کے چھلے پھینکو نہیں بلکہ یہ چیز ملاؤ

تو آج میں آپ کے جلد کو جوان رکھنے اور گوری شدہ بنانے کی بالکل نئی اور کا ر آمد ریمیڈی لے کر حاضر ہوئی۔ ایک ایسے علاج کے بارے میں تو سنا ہی ہو گا آ پ نے جس کو کرانے سے چہرے سے جھر یاں بھی ختم ہو جاتی ہیں۔اور جلد ٹائٹ ہو کر جوان دکھنے لگتی ہے توبس یوں سمجھ لیں کہ یہ اسی کا نعم البدل ہے

اگر آپ نے میرے بتائے ہوئے طریقے پر ٹھیک اسی طرح عمل کر لیا جس طرح میں بتا رہی ہوں تو آپ کو یقیناً اس کا سو فیصد رزلٹ ملے گا۔ آپ کی جلد جوان ہو کر ٹائٹ بھی ہو جائے گی۔ جھریاں بھی کم ہو جائیں گی اور گوری چمک دار بھی اور اس کی گارنٹی دیتی ہوں اور سب سے اچھی بات تو یہ ہے کہ اس میں استعمال ہو نے والی چیز آپ کو آپ کے گھر میں ہی مل جائے گی تو چلیے اس ریمیڈی کو بنا نا شروع کرتے ہیں۔

ریمیڈی شروع کر نے سے پہلے ایک گزارش ہےکہ میری تمام باتوں کو غور سے سنیے گا تا کہ میرے بتائے ہوئے عمل پر آپ بہت اچھے سے عمل درآمد کر سکیں اور اس ٹوٹکے سے فائدہ اٹھا سکیں۔ تو سب سے پہلے آپ نے انڈے کے چھلکے لینے ہیں پہلے تو آپ نے انڈوں کے چھلکوں کو اچھی طرح دھو لینا ہے تا کہ اس میں سے جو یہ باریک والی جھلی ہوتی ہے وہ صاف ہو جائے اب ان کو کسی پین میں ڈالے پھر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ دس سے پندرہ منٹ تک آپ نے ان کو اچھی طرح پکا نا ہے۔ اب کچھ لوگ یہ بھی سوال کر یں گے کہ ثابت انڈہ ہی ابال لیں تو کیسا رہے گا تو ایسا نہیں کر نا بلکہ صرف انڈے کے چھلکوں کو ہی ابا لیے گا اچھا تو یہ ابل چکے ہیں۔

اب آپ نے کر نا یہ ہے کہ انہیں پانی سے نکال کر خشک کر لینا ہے جب یہ خشک ہو جائیں تو انہیں حمام دستے میں ڈال کر کوٹ لیں اور باریک پاؤڈر بنا لیں۔ آپ چاہیں تو حمام دستے کی بجا ئے گرینڈ ر میں بھی اس کا پاؤڈر بنا سکتے ہیں۔ جیسے آپ کو آسانی ہو۔ ویسے کر لیں۔ لیکن یہ باریک پاؤڈر ہی ہو نا چاہیے ۔ ان کا باریک پاؤڈر بنانے کے بعد صرف اس کا آدھا چمچ لینا ہے۔ اب آ پ نے اس میں ڈالنا ہے پیسا ہوا گڑ کوئی سا بھی گڑ آپ اس میں ڈال سکتے ہیں جو بھی گڑ آپ کے پاس مو جود ہو۔ یا اگر آپ کے پاس گڑ نہیں تو شہد بھی استعمال کر سکتے ہیں ویسے گڑ ڈالیں تو اور بھی اچھا رزلٹ ملے گا کیو نکہ گڑ میں ایسے اجزاء مو جود ہوتےہیں جو ہماری جلد کو جوان رکھتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *