اگر آپ غریب ہیں آپ کے پاس کچھ بھی نہیں تو یہ قرآن کی آیت 151 مرتبہ پڑھو اور پھر تماشہ دیکھو

جس جس نے یہ آیت پڑھی ہے اگر اس کے پاس معاش نہیں ہے رزق نہیں ہے کام نہیں ہے روزی روٹی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے رزق سے بہت تنگ ہے مسافر ہے بیچارہ وہ ایک شعربھی ہے کہ میں مسافر ہوں سورستے مجھے راس آتے ہیں ایسے معاملات میں یہ آیت آپ نے پڑھنی ہے یقین کیجئے کہ اللہ تعالیٰ اتنا نوازے گا کہ جتنا شکر کریں گے

کم ہی ہوگا۔ ہر وقت الحمد للہ بھی کرتے رہیں تو اس کی رحمتوں کا شکر ادا نہیں کرسکتا اللہ تعالیٰ نے اتنی نعمتیں انسان کو دے رکھی ہیں یہ ہمارا جسم سب سے بڑی نعمت ہے اس کی ایک چیز خراب ہوجائے تو بندے کو پھر پتا چلتا ہے کہ اس رب نے کتنی ہمیں نعمتیں دی ہوئی ہیں ۔اس وظیفہ سے آپ کے سارے مسائل اللہ تعالیٰ حل فرمادیں گے آپ اگر غریب ہیں یقین کیجئے

اگر آپ کے پاس کچھ نہیں تو قرآن کی یہ چھوٹی سی آیت سورۃ الاعراف کی ہے آپ یہ پڑھ لیجئے یقین کیجئے کہ دولت کا سلطان اللہ تعالیٰ اس وظیف سے بنادیتا ہے اور یہ وظیفہ خود میرا آزمودہ ہے اور میں اس کا عامل بھی ہوں یہ وظیفہ کبھی چھوڑئے گا مت اس وظیفہ سے اللہ تعالیٰ نے مجھے بے پناہ عنایات کی ہیں اللہ تعالیٰ کا بڑا شکر ہے ۔اگر آپ کے پاس معاش یعنی کہ بندے کا جو کاروبار ہوتا ہے رزق ہوتا ہے نوکری ہوتی ہے کوئی ایسا کام ہوتا ہے جس سے اس کا رزق چلتا ہے اسے معاش کہاجاتا ہے اگر معاش نہیں ہے رہنے کے لئے گھر نہیں ہے جگہ نہیں ہے مسافری میں آپ کی زندگی گزر رہی ہے رزق سے آپ بہت تنگ ہیں اور سامان آپ کے پا س نہیں ہے کچھ بھی کوئی حالات نہیں سہی تو آپ نے قرآن پاک کی سورہ الاعراف کی یہ آیت پڑھ لینی ہے یہ آپ نے ایک سو اکاون مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنی ہے

اور اس کے پڑھنے کا وقت جو سب سے مناسب ہے وہ نماز فجر ہے لیکن آپ نمازِ عصر کے بعد بھی یہ پڑھ سکتے ہیں اور اگر کوئی عشاء کے بعد پڑھنا چاہے ویسے عشاء کے بعد اس کا وقت نہیں ،اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمام قسم کی مصبتیں اٹھا لی جائیں گی اور آپ پر نعتوں کی بارش کردی جائے گی یہ عمل آپ کو اکتالیس دن تو کرنا ہی ہوگا لیکن اس کے بعد بھی آپ دن میں تین سے چار مرتبہ پڑھ لیا کیجئے اس کو اپنا معمول بنا لیجئے پھر آپ نے کمادیکھنا ہے کہ کیا بنتا ہے آیت یہ ہے ۔ وَلَقَدْ مَكَّنَّاكُمْ فِي الأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَكُمْ فِيهَا مَعَايِشَ قَلِيلاً مَّا تَشْكُرُونَ ۔یہ آیت آپ پڑھئے اور زندگی کی بہاریں اور موجیں لوٹئے کوئی کمی آپ پر نہیں رہے گی لیکن شرط یہ ہے کہ یہ عمل اکتالیس دن تو لازمی کیجئے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *